امریکا : (جیو ڈیسک)امریکا کے محکمہ دفاع نے کہا ہے پاکستان نے دباؤ کے باوجود نیٹو سپلائی بحال کرنے سے انکار کر دیا۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نیٹو سپلائی روکے جانے کے بعد افغان اور امریکی فوج کو دشواریوں کا سامنا ہے اور افغان فورسز کو اسلحہ کی کمی کا سامنا ہے۔
اسٹریٹیجک تحفظات کے باعث متبادل راستوں کی غیر موجودگی بھی تین برس میں امریکی افواج کی کارروائیوں کو متاثر کرسکتی ہے۔