بیجنگ : (جیو ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک اینڈ اکنامک مذاکرات کے چوتھے دور آغاز ہوگیا ہے۔ بیجنگ میں ہونے والے ان مذاکرات میں امریکا کی نمائندگی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن اور وزیر خزانہ ٹموتھی گیتھنر کررہے ہیں۔ ان مذاکرات کا محور معیشت کے معاملات اور امور خارجہ کے اہم مسائل ہیں۔افتتاحی خطاب میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون کے بغیر مسائل کا حل مشکل ہے۔ چین کے صدر ہو جنتاو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اختلاف رائے کے باوجود دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے۔
چینی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ دو بڑی اقتصادی طاقتوں کے تعلقات میں خرابی پوری دنیا کیلئے خطرناک ہوگی۔