اسلام آباد: (جیو ڈیسک) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے احتجاج کے باوجود حکومت نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کر لی قرارداد وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے پیش کی۔ وزیر اعظم پر اعتماد کی قرار داد بھی منظور ہو گئی۔
قبل ازیں قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان نے آج پھر بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سپیکر کی نشست کے سامنے دھرنا دیدیا۔ ارکان گو گیلانی گو اور مجرم وزیر اعظم، مجرم وزیر اعظم اور گیلانی استعفیٰ دو کے نعرے لگاتے رہے لیگی ارکان نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرسپیکر کی نشست کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس دس بجے شروع ہونا تھا اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔
ن لیگ نے احتجاج جاری رکھا اور ارکان وزیر اعظم کے استعفےٰ کا مطالبے کرتے رہے ن لیگ کے ارکان نے وزیر اطلاعات کا گھیرا کر لیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ان پر پھینک دی سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے ن لیگ کے ارکان کو احتجاج سے روکتی رہیں اور شور شرابے کے باوجود انہوں نے وقفہ سوالات شروع کرادیا۔