کپاس کی پیداوار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Cotton

Cotton

پاکستان : (جیو ڈیسک) کپاس کی پیداوار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ رواں سال مجموعی پیداوار ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ تیرہ ہزار بیلز رہی۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی پیداوار سے 27 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال کپاس کی پیداوار ایک کروڑ سولہ لاکھ سات ہزار بیلز تھی۔ پاکستان کاٹن جینرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر احسان الحق کے مطابق ملک سے روئی کی برآمد بھی گیارہ لاکھ بیلز کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ ٹیکسٹائل ملوں کی طرف سے اب تک فیکٹریوں سے روئی کی ایک کروڑ چونتیس لاکھ بیلز خریدی جا چکی ہیں۔