سزا یافتہ وزیراعظم کا اعلان مزدوروں کیساتھ مذاق ہے۔ منور حسن

munawar hassan

munawar hassan

لاہور : (جیو ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ سزایافتہ وزیراعظم کی جانب سے مزدور کی تنخواہ میں ایک ہزار روپے کا اضافہ مزدورں کیساتھ سنگین مذاق اور زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے صوبہ خیبر پختونخوا کے چار روزہ دورے سے وآپسی پر منصورہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے صرف کرپشن، لوٹ مار میں ترقی کی جبکہ غریب عوام کا مہنگائی اور بے روزگاری نے جینا دو بھر کر دیا ہے۔

سید منور حسن نے کہا کہ سزا یافتہ وزیراعظم کی جانب سے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ہی عوام کو بارہ فیصد بجلی مہنگی کرنے کی خوشخبری سنائی جا رہی تھی۔ سید منور حسن نے کہا کہ موجودہ حکومت میں عوام کو بدحال کر دیا گیا ہے لیکن حکمران ترقی کے جھوٹے دعوے کرتے نہیں تھکتے۔