نواز لیگ مکمل سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکی ہے۔ وزیراعظم

Gilani

Gilani

پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیراعظم نے الطاف حسین، شجاعت حسین اور اسفند یار ولی کو فون کر کے جنوبی پنجاب صوبے کی قرارداد کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز لیگ مکمل سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکی ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے قرار داد کی منظوری پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، صدر آصف علی زرداری، وفاقی کابینہ کے تمام ارکان پارلیمنٹ اور جنوبی پنجاب کے عوام کو بھی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا آج جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے خوشی کا سب سے بڑا دن ہے۔ وزیراعظم نے اسفند یار ولی اور شجاعت حسین کو بھی فون کر کے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نواز لیگ مکمل سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکی ہے۔