واشنگٹن: (جیو ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاوس میں میکیسکو کے ثقافتی تہوار سینکوڈی مایو میں شرکت کی،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں دیرینہ مضبوط ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں میکسیکو کا ثقافتی رقص پیش کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ میکسیکو سے برادرانہ تعلقات ہیں۔ ڈریم ایکٹ کو جلد قانونی حیثیت دے دی جائے گی۔ جس کے مطابق وہ بچے جو بغیر دستاویزات اور ریکار ڈ کے میکسیکو سے امریکا منتقل ہوئے انہیں امریکن شہریت دے دی جائے گی۔