ن لیگ کی حکومت مخالف تحریک مشکلات شکار، لاہور کا جلسہ ملتوی

Lahore

Lahore

لاہور : (جیو ڈیسک) حکومت کے خلاف تحریک کے آغاز ہی میں مسلم لیگ ن کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور میں 9 مئی کو ہونے والاجلسہ ملتوی کرنا پڑا وزیر اعظم کو ہٹانے کے لیے مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں 5 مئی سے احتجاجی تحریک کا اعلان کیا تھا۔

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے بتایا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پرجلسہ ملتوی کیا گیا ہے ۔ پرویز ملک نے بتایا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ نواز شریف کل ٹیکسلا میں احتجاجی ریلی اور جلسے سے خطاب کریں گے۔