سینیٹ: مسلم لیگ ن کا صدر کے خطاب پر بحث کا بائیکاٹ

Senate

Senate

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سینیٹ میں نون لیگ صدر کے خطاب پر بحث کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کر گئی۔ ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ صدر غیر آئینی اور غیر قانونی وزیر اعظم کی ایڈوائس پر عمل کر رہے ہیں۔

سینیٹ کا اجلاس چئیرمین نئیر حسین بخاری کی زیر صدارت جاری ہے نون لیگ نے ایوان میں صدر کے خطاب پر بحث کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ واک آؤٹ سے پہلے مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ صدر کا خطاب اور اس پر بحث کابینہ کے لیے راہنمائی ہوتی ہے عدالتی فیصلے کے بعد کابینہ ہی نہیں رہی تو راہنمائی کیسی۔ ظفر علی شاہ نے کہا کہ صدر غیر آئینی اور غیر قانونی وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کر رہے ہیں ہم صدر کے خطاب پر بحث کا حصہ نہیں بنیں گے۔ رضا ربانی نے کہا کہ صدر کے خطاب پر بحث آئینی طریقے سے ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ نون فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ جہانگیر بدر نے کہا کہ نون لیگ کسی کو مانتی ہے نہ ملک میں جمہوریت چاہتی ہے۔