میرا میری منگیتر ہے،الزام لگانیوالا میرا والد نہیں، نوید پرویز

meera

meera

لاہور : (جیو ڈیسک) میرا کے ہونے والے شوہر نوید پرویز نے کہا ہے کہ ان کی میر ا کے ساتھ منگنی قائم ہے،میر ا پر فراڈ کا الزام لگانے والا شخص ان کا والد نہیں ہے۔ لاہور میں نوید پرویز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میرا سے ان کارشتہ دونوں خاندانوں کی رضا مندی سے طے پایا تھا جو بدستور قائم ہے۔

کچھ عرصہ قبل کسی نامعلوم شخص نے ان کا والد بن کے میرا پر چار لاکھ روپے فراڈ کا الزام لگایا جو سراسر بے بنیاد ہے۔میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن کے حوالے سے کیپٹن نوید پرویز نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ میر ا پہلے سے شادی شدہ نہیں۔ اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو وہ عدالت میں پیش کرے۔