امریکا : (جیو ڈیسک)امریکا پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کا خواہش مند ہے۔ امریکی حکام کہتے ہیں پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم نیٹو سپلائی اکیس مئی سے پہلے کھلنے کا امکان نہیں۔ مارک ٹونر نے میڈیا بریفنگ کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سے سفارشات کی منظوری کے بعدپاکستانی حکومت سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈرون حملوں کے بارے میں پاکستان کے تحفظات کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔
دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ اسامہ کمپاونڈ سے ملنے والی دستاویزات کی تحقیق کی جارہی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے نیٹو سپلائی کی بحالی پر مذاکرات جاری ہیں مگر شکاگو کانفرنس سے پہلے اس میں پیش رفت کا امکان نہیں۔