شرح ترقی کے تخمینے دوبارہ لگانے کا حکم، بجٹ التوا کا شکار

budget

budget

پاکستان : (جیو ڈیسک) وزارت خزانہ نے پاکستان شماریات بیورو کو شرح ترقی کے دوبارہ تخمینے لگانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جس کے باعث بجٹ کی تیار ی التوا کا شکار ہے۔

وزار ت خزانہ کے مطابق پاکستان شماریات بیورو کی گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر خزانہ نے کی۔اجلاس میں مالی سال انیس سو ننانوے دوہزار اور دوہزار پانچ چھ کی شرح نمو کے تناسب اور ری بیسنگ دوبارہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

اس ری بیسنگ کی وجہ سے بجٹ کی تیاری میں التوا ہو رہا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان شماریات بیورو کو دو ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کا جائزہ لے کر پھر ان کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔