گوانتا ناموبے (جیو ڈیسک)گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے مرکزی ملزم خالد شیخ محمد سمیت پانچ ملزمان کو آج گوانتا ناموبے میں قائم فوجی ٹریبونل کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔ان ملزمان کے خلاف تین برسوں سے زیادہ عرصے سے مقدمے کی کارروائی رکی ہوئی تھی۔ماضی میں خالد شیخ محمد اس سے قبل فوجی ٹریبونل کے سامنے یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ گیارہ ستمبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کے ذمہ دار ہیں اور اگر انہیں اس پر سزائے موت دی جاتی ہے تو وہ اسکا خیر مقدم کریں گے۔
اسی طرح ان کے ساتھی ملزم رمزی بن الشبہ بھی ماضی میں فوجی ٹریبونل سے یہ کہہ چکے ہیں کہ انہیں نائن الیون کے حملوں پر فخر ہے لیکن امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس مرتبہ امکان ہے کہ ملزمان اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے خلاف اپنا دفاع کریں۔