میکسیکو: پرتشدد واقعات میں خواتین سمیت 23 افراد ہلاک

Mexico

Mexico

میکسیکو: (جیو ڈیسک) میکسیکو کے سرحدی نیووو لاریڈو میں تشدد کے مختلف واقعات میں چار خواتین سمیت 23 افراد کو ہلاک کردیا گیا۔متعدد افراد کے سر تن سے جدا کردیے گئے تھے۔

میں ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ریاست تمالیپاس میں نو افراد کی لاشیں ملیں جن میں چار خواتین کی تھیں۔ اسی ریاست کے ایک اور علاقے میں کچھ گھنٹوں کے بعد ہی مزید 14 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ان افراد میں سے متعدد کے سر تن سے جدا کردیے گئے تھے۔میکسیکو کی ریاست نیووو لاریڈو میں 2003 سے لیکر اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔