ٹیکسلا : (جیو ڈیسک)ٹیکسلا میں مسلم لیگ نواز کے پہلے احتجاجی جلسے سے میاں نوازشریف خطاب کریں گے۔ مسلم لیگی کارکنان کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔سپریم کورٹ سے سزا کے بعد وزیر اعظم کے خلاف مسلم لیگ نون آج سے احتجاجی تحریک شروع کر رہی ہے اور پہلا جلسہ ٹیکسلا میں کر رہی ہے۔ انتظامیہ نے احتجاجی جلسے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔
جلسہ گاہ کو مسلم لیگ نواز کے جھنڈوں، قائدین کی تصاویر اور احتجاجی بینروں سے سجایا گیا ہے۔ کارکنوں کے بیٹھنے کیلئے پنڈال میں بڑی تعداد میں کرسیاں بچھائی گئی ہیں۔ مسلم لیگ نون کی احتجاجی تحریک کا مقابلہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے حامی بھی سڑکوں پر آگئے ہیں۔