گودھرا فسادات میں ملوث 9 افراد کو سزائے موت، 32 رہا

gujrat

gujrat

گجرات: (جیو ڈیسک) بھارت کی ریاست گجرات کی عدالت نے 2002 میں گودھرا فسادات میں ملوث 9 افراد کو سزائے موت جبکہ 32 کو رہا کر دیا۔

2002 میں گودھرا میں ٹرین کو آگ لگانے کے واقعہ کے بعد ہونیوالے فسادات میں مال بھاگول گاؤں میں انتہا پسندوں نے 20 مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد ان خاندانوں نے قریب میں موجود ایک تین منزلہ عمارت میں پناہ لے لی تھی تاہم بلوایوں نے اس کو بھی آگ لگا دی تھی۔ اس واقعہ میں بچ جانے والوں نے بتایا ہے کہ اس تین منزلہ عمارت میں موجود 23 مسلمان جل گئے تھے۔ گجرات کی اس عدالت نے ان ہنگاموں میں جاں بحق ہونیوالے تین افراد کے مقدمے کی سماعت کی اور 3 بلوایوں کو سزائے موت اور 32 کو رہا کردیا ہے۔