پنجاب : (جیو دیسک)پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔ مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کی جانب سے پہلے بھی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قراداد جمع کروائی گئی جو اب تک ایوان میں پیش نہیں ہو سکی۔
قومی اسمبلی کی جانب سے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کیے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں یہ قرراداد جمع کروائی ہے۔ قراداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے پنجاب بھی قرارداد منظور کرے۔ جس میں وفاقی حکومت سے یہ سفارش کی جائے کہ وہ نیا صوبہ بنانے کے لیے آئین میں ترمیم کرے۔ قررداد میں وزیراعظم اور اتحادی جماعتوں کو جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے قرارداد منظور کرنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔