ڈھاکا: (جیو ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی ڈھاکا میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی۔آج سے بھارت کے شہر کولکتہ سے اپنے دورے کا آغاز کریں گی امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ایک روزہ دورے پر گزشتہ روز ڈھاکا پہنچ گئیں، ہلیری کلنٹن نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کی۔
وہ سنہ 2004 کے بعد سے بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی پہلی سنیئر امریکی عہدے دار ہیں۔ ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت کو ملک میں قانون کی بالادستی کیلیے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔ ہلیری کلنٹن آج بھارت کے شہر کولکتہ جائیں گی۔ امریکی وزیر خارجہ دورہ بھارت کے دوران بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گی۔