سری لنکا: (جیو ڈیسک) کولمبو سری لنکا میں بدھوں کے روحانی پیشوا گوتم بدھ کی یاد میں بیساکھ کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں جو ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔دارلحکومت کولمبو میں گذشتہ شب ہزاروں افراد جمع ہوئے اور چراغاں کیا بیساکھ کا تہوار گوتم بدھ کے یوم ولادت، تعلیمات اور وفات کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔
روشنیوں کا یہ میلا ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ شہر کو لالٹینوں، رنگ برنگے برقی قمقموں اور بدھ مت کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات میں گوتم بدھ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی جائے گی اور مذہبی ترانے گائے جائیں گے۔