قاہرہ: (جیو ڈیسک) مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں شدید جھڑپوں کے بعد دارلحکومت قاہرہ میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ۔ جبکہ سینکڑوں مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔
جمعرات سے شروع ہونے والے مظاہرو ں نے دارلحکومت قاہرہ میں اس وقت شدید جھڑپوں کی شکل اختیار کرلی. جب وزارت دفاع کی عمارت کی جانب بڑھنے والے مظاہرین نے فوج کی وارننگ نظر انداز کردی اور رکاوٹوں کو ہٹا دیا ۔جس کے بعد قاہرہ میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں آئیں ۔
اطلاعات کے مطابق تین سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ پولیس نے مظاہرین کیخلاف پانی کی توپوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔مصر میں ہونے والی مظاہروں کی قیادت اخوان المسلمین کے رہنما کررہے ہیں ۔ مظاہرین حسنی مبارک دور کے آخری وزیراعظم احمد شفیق کو صدارتی انتخابات کیلئے اہل قرار دینے کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔