ایسٹورل اوپن ٹینس: اعصام الحق ڈبلز فائنل آج کھیل رہے ہیں

Aisam

Aisam

پجولین راجرز آج ایسٹورل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلزکے فائنل میں آسٹریا کے جولین نول اور اسپین کے ڈیوڈ ماریرو کے مد مقابل ہیں۔

اعصام الحق نے دو ہزار بارہ کے پہلے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، فائنل میں فتح انہیں ٹائیٹل کے ساتھ ایک سو پچاس رینکنگ پوائنٹس کا حقدار بنا دے گی۔ جس سے ان کی ڈبلز رینکنگ میں بہتری آئیگی اور آئندہ ہفتے میڈرڈ ماسٹرز کیلئے ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

اعصام الحق اس وقت عالمی رینکنگ میں چودہویں نمبر پر ہیں اور انہیں لندن اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے گیارہ جون تک ٹاپ ٹین میں جگہ بنانا ضروری ہے۔