چین : (جیو ڈیسک)چین کے جنوب مغربی علاقے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔ صوبے گوانگژی میں خشک سالی سے دو لاکھ افراد متاثر ہوئے ، ستر ہزار سے زائد مویشی پانی کی کمی کا شکار ہیں۔ اکیس ہزار ایکڑ رقبے پر فصل تباہ ہوگئی ہے۔ صوبیگوئیزو میں خشک سالی نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ایک لاکھ سیزائد رضا کار پانچ سو گاڑیوں کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں پانی فراہم کررہے ہیں۔