اسلام آباد : (جیو ڈیسک)جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج اسلام آباد میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سر براہی میں ہو رہا ہے۔اجلاس میں سپریم کورٹ میں ایڈیشنل جج اوردوایڈہاک ججز کیلئے جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس ریٹائرڈ غلام ربانی اور جسٹس ریٹائرڈمحمود اختر شاہد صدیقی کے ناموں پر غور اور تعیناتی کی سفارش کی جا ئے گی۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس وزیر اعظم کی جانب سے سزا کے خلاف آنے والی اپیل کی در خواست پر سماعت کے لیے لارجر بینچ کی تشکیل میں تین ججز کی ضرورت کے پیش نظر طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وکلا تنظیموں نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک اور قائم مقام ججوں کی تقرری کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں جج کی خالی اسامی کو پر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ ایڈہاک ججز کا تقرر آئین کے منافی ہے۔پاکستان بارکونسل ایڈہاک ججوں کی تعیناتی کی مخالفت کررہی ہے۔