لاہور : (جیو ڈیسک)وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کا کہنا ہے کہ نواز شریف میں لانگ مارچ کرنے کی سکت نہیں پارٹی نے لانگ مارچ روکنے کا ٹاسک دیا تو پھر دیکھو ں گا کہ شریف برادران گھر سے باہرکیسے نکلتے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کا کہنا تھاکہ صدر زرداری اجازت نہیں دے رہے ورنہ بیساکھیوں پر کھڑی پنجاب حکومت ایک دن بھی نہ چل سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا شور مچانے والے نواز شریف بتائے کہ اقتدار میں آنے سے پہلے ان کے کتنے اثاثے تھے اور اب کیا ہیں۔ کیا رائیونڈ فارم ہاس اقتدار سے پہلے بھی تھا یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شریف بردران برگر ہیں وہ دھوپ میں نہیں نکل سکتے لانگ مارچ کیا کریں گے ۔ میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف آزاد اور خود مختار عدلیہ کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ پر سیاسی رنگ چڑھا رنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
میاں منظور وٹوکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نواز شریف کی اظہار یکجہتی کی محتاج نہیں ۔عدلیہ آزاد کرنے والے وکلا،سول سوسائٹی اور جمہوری کارکن عدلیہ کو اعلی مقام دلوانا چاہتے ہیں۔ میاں شریف برادران میں سوجھ بوجھ نہیں وہ فیصلے پہلے کرتے ہیں سوچتے بعد میں ہے۔