کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس پی شاہ نواز جاں بحق ہوگئے

Quetta

Quetta

کوئٹہ : (جیو ڈیسک)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس پی سی آئی ڈی محمد شاہنواز جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق سی آئی ڈی کے سپرنٹنڈنٹ اور سابق ڈی پی او قلعہ عبداللہ محمد شاہنواز خان کو اس وقت نامعلو م افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ سیٹلائٹ ٹان بلاک نمبر تین میں واقع اپنے گھر سے واک کے لئے نکلے تھے۔

فائرنگ سے محمد شاہنواز شدید زخمی ہوگئے اور ہسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی جاں بحق ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد اعلی پولیس حکام بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

،پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو تھی جو واردات کرنے کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے مقتول ایس پی کی نعش ان کے ورثا کے حوالے کردی گئی ،جسے تدفین کے لئے پنجاب لے جایا جائے گا۔