نئی دہلی: (جیو ڈیسک) بھارت کے دورے پر آئی ہوئی امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے وزیر اعظم من موہن سنگھ اور کانگریس جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔
نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور وزیر اعظم من موہن سنگھ نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے معاملات پر بات چیت کی۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو ایرانی تیل کی برآمدات پر انحصار کم کرنا ہوگا۔
ہیلری کلنٹن نے کانگریس جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی سے بھی ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے امریکا بھارت تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔