تھیلسیما کے عالمی دن کے موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام واک کا انعقاد کیا گیا

گجرات : تھیلسیما کے عالمی دن کے موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عظیم الشان واک کا انعقاد کیا گیا ، جس کی قیادت ممتاز سماجی شخصیت اورنگزیب بٹ ، جاوید بٹ ، محمود بٹ ، چوہدری سرفراز ، شیخ عرفان پرویز ، یعقوب سیٹھی ، عامر جاوید ، رانا مشرف ناز ، چوہدری نواز دھدرا ، شہزاد شفیق و دیگر نے کی ، واک کے شرکا نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، واک میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور تھیلسیما سے بچائو کیلئے سندس فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور عطیات کا اعلان کیا ۔