آئندہ کسی آفسر نے حکم نہ مانا تو جیل جائیگا،چیف جسٹس

lahore supreme court

lahore supreme court

پولیس ترقی کیس میں آئی جی پنجاب حبیب الرحمان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔ چیف جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا تھا آئندہ کسی افسر نے حکم نہ مانا تو سیدھا جیل بھیج دیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس ترقی کیس کی سماعت ہوئی آئی جی پنجاب حبیب الرحمان عدالت میں پیش ہوئے اور معافی مانگی۔ لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کئے جانے پر آئی جی کی سخت سرزنش کی۔ چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا تمام پولیس افسران کو بتادیا جائے عدالتی حکم نہ ماننے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئندہ ایسا ہوا تو پولیس افسر کو سیدھا جیل بھیج دیں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ماتحت افسران کی وجہ سے آئی جی پنجاب کو آئے روز عدالتوں میں پیشیاں بھگتنا پڑتی ہیں۔ آئی جی پولیس حبیب الرحمان نے لاہور ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی کہ عدالتی احکام پر فوری عمل کیا جائے گا۔ عدالت نے پولیس انسپکٹر سلیم صادق ترقی کیس کا فیصلہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی گئی۔