پچاس ہزار سے زائد حج درخواستیں وصول

Hajj

Hajj

پاکستان : (جیو ڈیسک) سرکاری اسکیم کے تحت پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر پچاس ہزار سے زائد حج درخواستیں قومی بینکوں میں جمع ہو چکی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق نواسی ہزار چھ سو پانچ درخواستوں کی مطلوبہ تعداد رواں ہفتہ میں ہی پوری ہونے کے امکانات ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے حجاز مقدس میں ساتھ ہزار حاجیوں کیلئے رہائشیں بھی حاصل کرلی ہیں اور جلد ہی یہ کام مکمل کر لیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو شفاف طریقہ کار کے تحت کوٹہ الاٹ کیا جائے گا اور کسی کو بھی اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور آنے کی ضرورت نہیں۔