ماسکو : (جیو ڈیسک)روس کے دارالحکومت ماسکو میں سڑسٹھ ویں وکٹری ڈے کی تقریبات منائی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر ریڈ اسکوائر پر فوجی پریڈ منقعد کی گئی۔پریڈ میں روس نے بھرپور جنگی قوت کا مظاہرہ کیا۔ پریڈ میں ٹینکس، میزائل، بکتر بند گاڑیوں اور دیگر جنگی ساز و سامان کی نمائش کی گئی۔ روسی فضائیہ کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے شاندار فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔
تقریب میں جنگ عظیم دوئم میں حصہ لینے والے ایک ہزار سے زائد سابق فوجیوں کے علاوہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور دیگر اعلی روسی حکام نے بھی شرکت کی۔ وکٹری ڈے کا جشن جنگ عظیم دوئم میں روس سے جرمنی کی شکست کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔