فلپائن : (جیو ڈیسک)فلپائن کے ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آتشزدگی سے 17 افراد ہلاک ہو گئے۔آگ بجھانے والے صوبائی محکمہ نے بتایا کہ 21 خواتین ملازمین بھی آگ میں گھر گئی تھیں جن میں سے ایک تاحال لاپتہ ہے. تین نے دوسری منزل کی کھڑی سے چھلانگ لگا کر زندگی بچائی۔ ذرائع کے مطابق آگ بجھنے کے بعد فوری طور پر 11 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفتیش کاروں کو بعد ازاں مزید چھ لاشیں ملی ہی۔ 21 افراد اس وقت دوسری منزل پر سو رہے تھے جب زمینی منزل پر آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد شدید دھوئیں کے باعث یہ لوگ ہنگامی دروازے سے باہر نہ نکل سکے۔