پاکستان : (جیو ڈیسک) بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری۔ وہاڑی میں 22 ،22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے باعث شٹرڈاؤن ہڑتال ہے مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی ن لیگ ، تحریک انصاف اور سرکاری دفاتر میں توڑ پھوڑ کی۔
بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ وہاڑی میں بجلی کی 22 ،22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے باعث شٹرڈان ہڑتال ہے مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی ن لیگ، تحریک انصاف اور سرکاری دفاتر میں توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ صنعتیں بند ہیں اور بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ 20 ، 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ بچے گھروں میں بل بلا رہے ہیں۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو ہم بل دینا بند کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی آتی نہیں ہے لیکن بل حد سے زیادہ آجاتے ہیں۔