برطانیہ : (جیو ڈیسک) برطانوی عدالت نے پاکستانیوں اور افغانیوں پر مشتمل ایک نو رکنی گرو کو اسکول کی کمسن بچیوں کو جنسی عمل پر مائل کرنے کے الزام میں چار سے 19سال تک کی سزا سنادی۔ اس گروہ کے ارکان پر الزام ہے کہ یہ لوگ شراب نوشی اور نشہ آور ادویات کے ذریعے بچیوں کو جنسی عمل پرمائل کرتے اور پھر انہیں زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔ ملزمان کو چار سے انیس سال تک کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزمان نے جن بچیوں کو زیادتی نشانہ بنایا ان میں 13سال کی ایک بچی بھی شامل ہے جوحاملہ ہے۔
اس گروہ کا سرغنہ 59سال کا ایک پاکستانی نزاد شخص ہے جسے 19سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جج نے اپنے ریمارکس میں ملزمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے یہ سب اس لئے کیا کہ یہ لڑکیاں تمہاری قوم اور مذہب سے تعلق نہیں رکھتی تھیں۔ سزاپانے والے تمام پاکستانیوں کو سزامکمل ہونے کے بعد پاکستان بھیج دیا جائے گا ۔