لاہور: (جیو ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ مصباح الحق ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرینگے ۔ محمد حفیظ ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم میں نائب کپتان بھی ہونگے۔ یہ اعلان پی سی بی کے چئرمین ذکا اشرف نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
اس موقع پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ وہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔ انہیں امید ہے کہ مصباح الحق کا تعاون برقرار رہے گا۔
سری لنکا کے دورے کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوںکے ناموں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے ۔ سلیکٹرز نے کوچ ڈیو واٹمور کے مشورے سے ٹیم کا اعلان کیا۔ فاسٹ بولر محمد سمیع کی دو برس بعد تینوں طرز کی کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ راحت علی کو پہلی بار قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔