اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ نے میمو کمیشن کو تحقیقات کے لئے مزید چار ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ میں میمو کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست کی سماعت کے دوران حکومت نے کمیشن کو مزید وقت دینے کی مخالفت کی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ کمیشن کو پہلے ہی بہت وقت دیا جا چکا ہے۔ تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن کو اپنی تحقیقات مکمل کرنی ہے جس کے بعد عدالت عظمی نے میمو کمیشن کو تحقیقات کیلئے مزید چار ہفتے کی مہلت دے دی۔