آنکھوں کے چراغوں میں اُجالے نہ رہیں گے
Posted on May 11, 2012 By Adeel Webmaster خمار بارہ بنکوی
tears are falling
آنکھوں کے چراغوں میں اُجالے نہ رہیں گے
آ جائو کہ پھر دیکھنے والے نہ رہیں گے
جا شوق سے لیکن پلٹ آنے کے لیے جا
ہم دیر تک اپنے کو سنبھالے نہ رہیں گے
اے ذوقِ سفر خیر ہو نزدیک ہے منزل
سب کہتے ہیں اب پائوں میں چھالے نہ رہیں گے
جن نالوں کی ہو جائے گی تا دوست رسائی
وہ سانحے بن جائیں گے ، نالے نہ رہیں گے
شمعیں جو بجھیں بجھنے دے، دل بجھنے نہ پائے
یہ شمع ہوئی گل تو اُجالے نہ رہیں گے
کیوں ہو ظلمتِ غم سے ہو خمار اتنا پریشان
بادل یہ ہمیشہ ہی تو کالے نہ رہیں گے
خمار بارہ بنکوی