پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ لندن برطانوی وزیراعظم دعو ت پر آئے تھے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملا قات انتہائی مفید رہی ہے۔ وہ لندن میں اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کے بعد پریس بریفنگ سے خطاب کررہے تھے ان کے ہمراہ پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔
سپریم کورٹ کے کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ موج ہے اندرون دریا بیرون دریا کچھ نہیں وزیر اعظم نے کہاکہ سب ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو تصادم نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ ان کا کوئی کرپشن کا کیس نہیں ہے آئین کے تحفظ کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی جو تشریح نواز شریف کر رہے ہیں وہ انہیں قبول نہیں ہے۔ ہم نے تمام کام آئین کی حدود میں رہ کر کئے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم سے تعلیم، صحت، ثقافت اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے اور آئی ایس آئی کے بہت عمدہ تعلقات رہے ہیں۔