رائیونڈ : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ہم خیال کے درمیان انتخابی اتحاد کا فارمولا طے پا گیا ہے۔ اس حوالے سے رائے ونڈ میں ن لیگ کی طرف سے اقبال ظفر جھگڑا اور ہمایوں اختر نے دستخط کیے۔
اس موقع پر ن لیگ کے قائد نواز شریف اور ہم خیال گروپے رہنماء سلیم سیف اللہ اور حامد ناصر چٹھہ بھی موجود تھے۔ معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا اور ہم خیال کے سیکرٹری جنرل ہمایوں اختر نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ گیلانی مجرم وزیر اعظم ہیں۔ جبکہ ہمایوں اختر نے کہا کہ ن لیگ سے 33 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی جبکہ خواتین اور اقلیتوں کی نشست پر ہمیں 11 فیصد کوٹہ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور حکومت کے خلاف مہم میں ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔