حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد قرار دیا جائے،امریکی کمیٹی

hillary clinton

hillary clinton

امریکہ : (جیو ڈیسک) امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی نے ہیلری کلنٹن سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل کرے۔

کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کا وفد جو حال ہی میں افغانستان سے واپس امریکا پہنچا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں کابل میں امریکی سفارتخانے اور پارلیمنٹ پر ہونے والے حملوں میں القائدہ سے تعلق رکھنے والا حقانی نیٹ ورک ملوث ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو لکھے جانے والے ایک خط میں میں کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ نیٹ ورک افغانستان میں امریکی مفادات پر مسلسل حملے کر رہا ہے اور خطے کے لوگوں شہریوں ، خواتین اور بچوں کیلئے ایک مستقل خطرہ ہے ۔

امریکہ محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نو لینڈ نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے یہ موصول ہوگیا ہے اور اس کے مندرجات پر غور ہورہا ہے ۔