یمن: (جیو ڈیسک) جنوبی یمن میں امریکی ڈرون کے دو حملوں کے نتیجے میں القاعدہ کے سترہ ارکان ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ یمن کی سرکاری فوج کے آپریشن میں پندرہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
یمن کے جنوب شمالی صوبے شبوا میں امریکی میزائل حملے سے دو گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ جس سے سات مشتبہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ امریکی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک مصری باشندہ بھی شامل ہے۔
وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ مشرقی صوبے میں ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے دس ارکان ہلاک ہوئے۔ شدت پسندوں کے علاقے میں یمن کی سرکاری فوج کا آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق پندرہ مزاحمت کار اس میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک افسر سمیت پانچ فوجی بھی مارے گئے۔