بھارت 30 ارب روپے کی 145 ہاوٹزر گنز خریدے گا

indian army

indian army

نئی دہلی: (جیو ڈیسک) بھارت نے امریکی کمپنی سے 30 ارب روپے کی 145 ہاوٹزر گنز خریدنے کی منظوری دے دی ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بھارتی وزارت دفاع کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت نے امریکی کمپنی بی اے ای سسٹم ان کارپوریشن سے چھوٹی توپ یا انتہائی ہلکی ہاوٹزرگنز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔تیس ارب روپے سے ہاوٹزر آرٹلری گنز کی خریداری بھارتی حکومت کی جانب سے جنگی ساز و سامان کو اپ گریڈ کرنے کے اقدامات کاحصہ ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق ہاوٹزر کی رینج 30 کلو میٹر ہے اور اسے بھارتی فوج کے ماونٹین آرٹلری ڈویژن کے حوالے کیا جائے گا۔