بھارت کی عالمی حیثیت کی وجہ جمہوریت سے وابستگی ہے: منموہن

manmohan singh

manmohan singh

بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ بھارت نے کہا ہے کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی عالمی حیثیت اور قدر کی وجہ ہماری جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی ہے۔ان خیالات کا اظہار بھارتی وزیر اعظم نے راجیہ سبھا کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر پارلیمنٹ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہماری بڑھتی ہوئی قدر کی ایک بڑی وجہ بھارت کا سماجی اور معاشی تجارت حاصل کرنے کے لئے جمہوریت کے راستے پر چلنے کا عزم ہے۔ بھارت نے بارہا جمہوریت پر اپنے یقین کا اظہار کیا ہے۔

حالیہ سالوں میں اس نے ریاستی اسمبلیوں، پنجاب کے انتخابات اور پارلیمنٹ میں زیادہ تعداد میں ووٹ کا استعمال کرکے اپنی آواز کو زیادہ طاقتور بنایا ہے۔ ایوان بالا نے دو ایوانوں کا نظام دیا۔