روس : (جیو ڈیسک)روسی صدر ولادی میر پیوٹن رواں ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔وہ اپنے دورے میں شنگھائی تعاون کونسل اجلاس میں شرکت کے علاوہ اعلی چینی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ یہ بات چینی نائب صدر ذی جن پنگ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں ایک دوسرے کو سمجھتے اور سٹرٹیجک پارٹنر شپ کے قیام میں مدد ملے گی۔