نیٹو سپلائی: بلوچستان حکومت کی گوادر بندرگاہ استعمال کرنے کی تجویز

Balochistan Government

Balochistan Government

بلوچستان : (جیو ڈیسک) بلوچستان حکومت نے نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے لئے گوادر بندر گاہ استعمال کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

گوادر میں پلاننگ کمیشن کا اجلاس ہوا۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر ندیم الحق نیاجلاس میں بتایا کہ گوادر پورٹ کی فزیبلٹی رپورٹ پر نظر ثانی کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر نیٹو سپلائی بحال ہوئی تو وفاق کو پابند کیا جائے گا تاکہ اس کے لئے گوادر پورٹ کو زیر استعمال لایا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گوادر آئل سٹی کے قیام کیلئے تیل پیدا کرنے والے عرب ممالک کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا۔ بلوچستان کے وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔