پاکستان : (جیو ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالا کنڈ ،ہزارہ ،پشاور ، بہاولپور ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، بنوں، ملتان بہاولپور کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ اتوار کے روز سب سے زیادہ درجہ حرات تربت میں 45 سنٹی گریڈ رہاجبکہ اسلام آباد میں 35 ،لاہور 37،کراچی 35 کوئٹہ 30، مظفر آباد 33 اور مری میں اکیس سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔