پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیراعظم کے صاحبزادے علی موسی گیلانی بیان ریکارڈ کرانے اے این ایف کے دفتر پہنچ گئے موسی گیلانی کا کہنا ہے کہ ان کا کیس سے کوئی تعلق نہیں۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفیڈرین کیس میں تفتیش کیلئے وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کو طلب کیا تھا اے این ایف کے برگیڈیئر فہیم احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر عابد ذوالفقار ان کا بیان ریکارڈ کریں گے، علی موسی گیلانی کا موقف ہے کہ ایفیڈرین کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کے موبائل فون کا غلط استعمال کیا گیا جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی دوا ساز کمپنی کے منیجرز بھی اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔