گیاری: مصنوعی جھیل سے پانی کا اخراج جاری

Siachen

Siachen

سیاچن : (جیو ڈیسک) گیاری سیکٹر میں گلیشیئرکیملبیکی رکاوٹ سے بننے والی مصنوعی جھیل سے پانی کا اخراج جاری ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر ریسکیو آپریشن میں آج دوسرے روز بھی وقفہ کیا گیا ہے۔

مصنوعی جھیل سے گزشتہ روز سپل وے کے ذریعے پانی چھوڑ دیا گیا تھا ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے میں دبے جوانوں کو نکالنے کیلیے کھدائی کے مقامات تک پانی داخل ہونے کی وجہ سے آج بھی ریسکیو میں وقفہ کرنا پڑا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مصنوعی جھیل سے سپل وے کے ذریعے پانی کے اخراج کو کنٹرول میں رکھنے کے باعث پانی مناسب مقدار میں بہہ رہا ہے تاہم کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فول پروف حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ جھیل کے پانی کے ساتھ ملبے سے بہہ کر آنے والی اشیا کو نکالنے کیلیے گونگما نالہ میں دو مقامات پر لوہے کے جال نصب کر دیے ہیں صورتحال پر نظر رکھنے کیلے گونگما نالہ کے کنارے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ سلترو اور گونگما گاؤں کے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔