پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر پندرہ روز بعد ہوگا

Petrol

Petrol

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر پندرہ روز بعد ردوبدل کرنے کی منظوری دے دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ کی صدارت میں ہوا جس میں نجی شعبے کو چارلاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی دو مراحل میں منظوری دی گئی ہے جبکہ ٹن پلیٹ کے خام مال پر ڈیوٹی پانچ فیصد کمی کے بعد دس فیصد کر دی ہے۔

ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کو سندھ حکومت سے آئل اینڈ گیس ویل واپس لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سندھ حکومت اس کی باقاعدہ منظوری دیگی اس کے علاوہ جی ایس ٹی ادا کرنے والے سی این جی اسٹیشن کو رقم واپس کر نے کی سمری موخر کردی گئی ہے تاہم انفراسٹکچر سیس دینے والے سی این جی اسٹیشن کو سیلز ٹیکس کا ریفنڈ دے دیا جائے گا۔

زیر گردش قرضوں کے حجم کو کم کرنے لئے بیاسی ارب روپے کے ٹرم فائنانس سرٹیفکیٹس جاری کرنے کی سمری اجلاس میں پیش نہ ہوسکی۔