بس چلے تو بیٹی کی جلد شادی کردوں، سری دیوی

sridevi

sridevi

ممبئی: (جیو ڈیسک) چار برس کی عمر سے اداکاری کر نے والی مس ہوا ہوائی نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی شوبز کی دنیا میں قدم رکھے۔ بھارتی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سری دیوی کا کہنا تھا کہ وہ جھانوی کو اداکارہ بنانا نہیں چاہتیں اگر ان کا بس چلے تو وہ جلد اس کی شادی کر دیں۔

پندرہ برس بعد فلم جدائی کے بعد انگلش ونگلش سائن کرنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی صحت سے متعلق بہت حساس ہیں۔ جم جانے کے ساتھ ساتھ وہ ہفتے میں دو دن اپنی بیٹیوں جھانوی اور خوشی کے ساتھ ٹینس بھی کھیلتی ہیں ۔