ریاض : (جیو ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب رہنماوں کا اہم اجلاس ہورہا ہے۔ جس میں خلیج تعاون کونسل کو یونین میں تبدیل کرنے اور بحرین کے استحکام سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں بحرین سیتعلقات کیفروغ ،اسے سیاسی اور عسکری طورپر مضبوط بنانے پر غور کیاجائیگا۔
خطے کے امورپر نظررکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جی سی سی اجلاس میں بحرین پر ایران کا اثر رسوخ کم کرنیکے طریقوں پرغوربھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
ریاض میں میڈیا سے گفتگو میں بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد بن الخلیفہ نے بتایا کہ جی سی سی کو عرب ممالک کی یونین میں تبدیل کرنے کے نکات پر غورکیاجائیگا۔